حیدرآباد۔9دسمبر(اعتماد نیوز)
مشرقى اترپرديش ميں صبح اور شام کے وقت پڑنے والے کہرے کى وجہ سے ريل اور سڑک کا ٹريفک نظام متاثر ہے۔
محکمہ موسميات کے مطابق گورکھپور ميں دن کا درجہ حرارت
معمول سے سات ڈگرى سيلسيس نيچے گر گيا ہے اور مستقبل ميں اس ميں مزيد کمى آنے کا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر ميں زيادہ سے زيادہ درجہ حرارت 7ء19 ڈگرى سيلسيس رہا جبکہ کم از کم 1ء11 ڈگرى ريکارڈ کيا گيا۔